اپنے ایک تعزیتی پیغام میں‘ مذکورہ یونیورسٹی نے کہاکہ ان کی موت”معمولی بیماری“ سے ہوئی ہے اور اموات کی وجہہ کے لئے کویڈ کا ذکر نہیں کیاہے۔
علی گڑھ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پانچ اساتذہ کی پچھلی معمولی بیماری کے بعد موت واقعہ ہوگئی ہے‘ بعض میں ”کویڈجیسی علامتیں“ دیکھی گئی ہیں۔
اسی وقت کے دوران ریٹائرڈ پانچ فیکلٹیوں کی بھی موت ہوئی ہے۔ڈپارٹمنٹ آف وسیلوجی چیرمن 61سالہ عرفان احمد اور اسٹنٹ پروفیسر 45سالہ فیصل عزیز کی پچھلے 24گھنٹوں میں مو ت ہوئی ہے‘ ان کی گھر والو ں کا کہنا ہے کہ متوفیان کے اندر کویڈجیسی علامتیں نمودار ہوئی تھیں۔
اپنے ایک تعزیتی پیغام میں‘ مذکورہ یونیورسٹی نے کہاکہ ان کی موت”معمولی بیماری“ سے ہوئی ہے اور اموات کی وجہہ کے لئے کویڈ کا ذکر نہیں کیاہے۔
پچھلے ہفتہ فوت ہونے والے ٹیچرس میں 59سالہ پروفیسر مولا بخش محکمہ اُردو‘ پروفیسر سعید زماں یونیورسٹی پالیٹینیک او رپروفیسر احسن اللہ فہد50محکمہ تھولوجی شامل ہیں۔ پروفیسر زماں کی موت ان کے ابائی ٹاؤن میرٹھ میں ہوئی ہے۔
ریٹائرڈ ٹیچرس میں جو فوت ہوئی ہیں ہمایوں مراد76‘ سابق ڈین اور منتخب اے ایم یو کورڈ رکن تھے۔
پچھلے ہفتہ فوت ہونے والے سابق ٹیچرس میں پروفیسر نبی احمد‘ پروفیسر اقبال علی‘ پروفیسر سعید ظفر او رپروفیسر زبیر احمد کے نام شامل ہیں۔