پڈوچیری: مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری کے این رنگاسامی نگر میں دو نامعلوم بدمعاشوں نے مقامی اخبار سندھیا کے مالک اور سینئر صحافی اُدے نارائنن پرحملہ کیا، جس میں وہ زخمی ہوگئے اور انہیں سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ ادے نارائنن پر بدھ کی رات رہائش گاہ کے قریب دو نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔