نئی دہلی: جموں و کشمیر میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سیاحوں کی اچانک واپسی کے درمیان سری نگر سے مختلف شہروں کیلئے پروازوں کے کرایوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور ہوائی اڈے پر بھیڑ جمع ہو گئی ہے ، شہری ہوا بازی کی وزارت نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت دی ہے کہ وہ سری نگر سے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کریں اور مناسب چارج لینے کے ساتھ ساتھ سری نگر کی طرف پروازوں کی تعداد میں اضافہ کریں۔ وزارت شہری ہوا بازی کی سختی کا اثر دوپہر کے بعد نظر آیا۔