پہلی سعودی خاتون ہواباز کا حائل ہوائی اڈے پہنچنے پر شاندار استقبال

,

   

ریاض 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی پہلی خاتون پائلٹ کے حائل کے ہوائی اڈے پر پہنچنے پران کا شاندار استقبال کیا گیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی ان کی غیرمعمولی تعریف وتوصیف کی جا رہی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کیپٹن پائلٹ یاسمین المیمنی گذشتہ روز معاون ہواباز کی حیثیت سے طیارہ اڑاتیہوئے حائل ہوائی اڈے پراتریں جہاں ہوائی اڈے کے حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیے۔ اس کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا پربھی پائلٹ یاسمین المیمنی کی غیرمعمولی حوصلہ افزائی جاری ہے۔یاسمین المیمنی ‘نسما ایئر’ فضائی کمپنی میں معاون ہواباز کے طورپرتعینات کی گئی ہیں۔ ان کا تعلق حائل سے ہے جہاں وہ گذشتہ روز پرواز کے ذریعے پہنچیں تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔خیال رہے کہ 29 سالہ یاسمین المیمنی نے امریکا میں ہوابازی کا لائسنس حاصل کیا تھا جسے سنہ 2013ء میں سعودی لائسنس میں تبدیل کردیا گیا تاہم اس عرصے میں انہیں طیارہ اڑانے کاموقع نہیں ملا۔ یہ پہلا موقع ہے جب وہ طیارہ اڑا کر حائل پہنچی ہیں۔