حیدرآباد25۔ڈسمبر(سیاست نیوز) آدھار کارڈ سے غیر مربوط پیان کارڈ مارچ 2023 کے اختتام کے ساتھ ہی غیر کارکرد تصور کئے جائیں گے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے اعلامیہ میں تمام پیان کارڈ کو آدھار کارڈسے مربوط کرنے اب تک دی گئی توسیع میں یہ آخری توسیع تصور کی جائے۔ محکمہ انکم ٹیکس سے جاری اعلامیہ میں کیا گیا کہ جن پیان کارڈ رکھنے والوں نے اب تک اپنے آدھار اور پیان کارڈ کو مربوط نہیں کیا ہے وہ 31 مارچ 2023 سے قبل اس کو مکمل کرلیں ورنہ ان کے پیان کارڈ کو غیر کارکرد تصور کیا جائے گا۔ بتایاجاتا ہے کہ جن ہندستانی شہریوں کو آدھار اور پیان کارڈ سے مربوط کرنے سے استـثنیٰ دیا گیا ان کے علاوہ باقی شہریوں کو اپنے آدھار اور پیان کارڈ کو مربوط کرنا چاہئے ۔ بتایاجاتا ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کے قوانین میں ترامیم کے بعد مرکزی محکمہ فینانس نے مستثنیٰ شہریوں کے سلسلہ میں فروری 2017 میں جو اعلامیہ جاری کیا گیا تھا اس میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔