اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے 8مارچ کوعمران خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیاگیاتھا
اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی ائی) کے سینئر لیڈر فیصل واوڈا نے مقامی میڈیا سے بات چیت کے دوران دعوی کیاہے کہ عمران خان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے کیونکہ انہیں قتل کرنے کی ایک سازشی تیارکی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز پر”آف دی ریکارڈ“ پروگرام پر بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ وزیراعظم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ عوامی جلسہ میں خطاب کے دوران ایک بلٹ پروف ڈھال کا استعمال کریں کیونکہ انہیں قتل کرنے کا ایک منصوبہ تیار کیاگیا ہے‘ اے آر وائی نیوزکی خبر ہے کہ مگر وزیراعظم نے کہاکہ اللہ تعالی کے مقررکردہ وقت پر ہی ہم دنیا سے چلے جائیں گے۔
پی ٹی ائی کے اس لیڈر نے عمران خان کے پاکستان میں موجودہ صورتحال حال کے حوالے سے موقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ وزیراعظم بہادر ہیں اور وہ کسی کے سامنے بھی اپنی قوم کو جھکنے نہیں دیں گے۔
خارجی پالیسی پر عمران خان کے موقف کی وضاحت میں ہوا کو صاف کرتے ہوئے پی ٹی ائی کے اس قدآور ڈلیڈر نے کہاکہ اب پاکستان کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔اسی نیوز چینل کی خبر کے مطابق فیصل واوڈا نے مزید کہاکہ ملک کی ائیر بسیں ہمارے پڑوسی ممالک پر اب کوئی حملہ نہیں کریں گے۔
درایں اثناء پی ٹی ائی کے 22ناراض قائدین بشمول عامر لیاقت حسین نے اسلام آباد میں سندھ ہاوز کے اندر اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں حصہ لیاہے۔
عمران خان نے اس سے قبل دن میں کہاتھا کہ وہ ”بیرونی ملک کے فنڈ سازش‘‘ کا مکتوب پارٹی کے ساتھی ممبران اور صحافیوں کو دیکھائیں گے۔
اسلام آباد میں پاسپورٹ ای سیوا خدمات کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”اس لیٹر سے بیرونی ممالک سے اس ملک کے خلاف کی جانے والے سازش کے عوامل کا اس مکتوب کے ذریعہ انکشاف ہوگا“ او رمزیدکہاکہ”شکوک شبہات پید ا کئے جارہے ہیں کہ حکومت خود کو بچانے کے لئے یہ سب کررہی ہے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”مکتوب میں واضح دیکھا یاگیاہے کہ یہ حکومت کے خلاف کتنی بڑی سازش ہے اور میں جو بتارہاہوں اس سے بھی یہ ایک بڑی سازش ہے“۔
عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی پیش 161ووٹوں کی حمایت کے ساتھ پیش کئے جانے کے بعد 31مارچ تک کاروائی ملتوی کردی گئی ہے۔اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے 8مارچ کوعمران خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیاگیاتھا۔اپوزیشن اس بات سے پرامید ہے کہ اس کی تحریک میں پی ٹی ائی سے عمران خان کے خلاف کھل کر سامنے والے بھی شامل ہوں گے۔