15 ٹن چاول ضبط، اسپیشل آپریشن ٹیم راجندر نگر کی کارروائی
حیدرآباد۔ 19 اپریل (سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم راجندر نگر زون نے پی ڈی ایس چاول کی غیر قانونی منتقلی کے ریاکٹ کا پردہ فاش کردیا۔ چاول پرانے شہر سے مہاراشٹرا منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس نے کارروائی میں ایک ڈی سی ایم اور 15 ٹن چاول کو ضبط کرلیا اور عامر محبوب شیخ ساکن لاتور مہاراشٹرا کو گرفتار کرلیا جبکہ چندرائن گٹہ علاقہ کا ساکن سلمان اور دھنراج نامی شخص مفرور ہیں۔ ایس او ٹی پولیس کی جانب سے کی گئی اس کارروائی میں ضبط شدہ چاول اور اشیاء کی کل مالیت 13 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پی ڈی ایس چاول کی خریداری کرتے ہوئے چندرائن گٹہ کے ایک گودام میں ذخیرہ کیا گیا اور پرانے شہر سے مہاراشٹرا کے عمر گاہ منتقل کیا جارہا تھا کہ پولیس نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ع