پی ڈی پی۔ جموں کشمیر کی حقیقی صورتحال کو حکومت چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔

,

   

منگل کے روز پارٹی نے کہاکہ جموں کشمیر کی حقیقی صورتحال حال کو چھپانے کی حکومت کی جانب سے کسی بھی کوشش میں ساتھ نہیں دی گی‘ مذکورہ پارٹی نے خود کو این ایس اے اجیت دوال کی میزبانی میں منعقدہ لنچ سے دورری اختیار کرتے ہوئے اس کا کوئی بھی ممبرلنچ میں شریک نہیں ہوا

نئی دہلی۔منگل کے روز کشمیر کا دورہ کرنے والے27یوروپی یونین کے قانون ساز وں کے اعزاز میں دوال نے پیر کے روز دوپہر کے کھانے کا اہتمام کیاتھا۔

اس میں پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی (پی ڈی پی) کے لیڈر او رسابق ڈپٹی چیف منسٹر مظفر حسین بیگ کے علاوہ ریاست کے دیگر لوگوں نے بھی اس میں شرکت کی تھی۔ریاست کے خصوصی موقف کو برخواست کرنے کے بعد یہ غیرملکی وفد کا پہلا دورہ تھا‘جس کے بعد حکومت کو پاکستان کے کشمیر کے حالات پر سونچ کے خلاف جواب کا بہترین موقع مل گیا۔

تاہم ناقدین نے اس بات کا اشارہ کیاہے کہ زیادہ قانون سازوں کا تعلق ان کے ملک کی شدت پسند دائیں اور دائیں بازو پارٹیوں سے ہے۔

پارٹی ترجمان اور سابق رکن اسمبلی فرودس ٹاک نے کہاکہ ”سرکاری طور پر ہم نے خود کو ان ممبرس سے دور کرلیا ہے جس نے دوال کی جانب سے کل اہتمام کئے گئے لنچ سے دوری اختیار کی ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”ایک رکن کی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کو پارٹی کی جانب سے منظور ی نہیں سمجھنا چاہئے“۔

بیگ کے علاوہ پی ڈی پی کے سابق لیڈر الطاف بخاری‘ جموں کشمیر بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے کچھ نو منتخب اراکین اور رائیل کشمیر فاٹبل کلب کے شریک مالکین سندیب چھاٹو بھی دہلی میں منعقدہ لنچ میں شرکت کی۔

اگست 5کے بعد سے ریاست کے کئی قائدین اور کارکن بشمول محبوبہ مفتی حراست میں ہیں