نئی دہلی: کفایتی ایئر لائن کمپنی اسپائس جیٹ نے چارٹرڈ آپریشن کے تحت آج کناڈا کے لئے پہلی پرواز کی۔ایئر لائن کمپنی نے بتایا کہ اس کا چارٹرڈ طیارہ ہفتہ کی صبح 8.10 بجے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کناڈا کے لیے روانہ ہوا۔ اس فلائٹ میں 352 کناڈائی شہری اپنے وطن واپس جارہے ہیں۔ پہلی بار ملک کی کسی کفایتی ایئر لائن کی فلائٹ شمالی امریکہ کے لئے پرواز بھری ہے ۔ اس کے لیے اس نے ‘ہائی فلائی’ سے ایئربس اے 330-900 طیارے کرایہ پر لیے ہیں۔