اسد نے کہاکہ پیدوار میں اضافہ پر اگلے مرحلے پر توجہہ دی جائے گی جو شیریا میں سخت معاشی مشکلات کے پیش نظر زندگی گذارنے میں کلیدی بہتری لائے گا
دمشق۔ سیریائی صدر بشر الاسد سات سالہ چوتھی معیاد کے لئے حلف لیاہے‘ جس کے بعد انہوں نے پیدوار‘ سرمایہ اور مخالف بدعنوانی کی اہمیت پر زوردیا جس ے ذریعہ ملک میں سخت معاشی حالات سے مقابلہ کیاجائے گا۔زنہو نیوز ایجنسی کے مطابق ہفتہ کے روز اپنی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد نے کہاکہ پیدوار میں اضافہ پر اگلے مرحلے پر توجہہ دی جائے گی جو شیریا میں سخت معاشی مشکلات کے پیش نظر زندگی گذارنے میں کلیدی بہتری لائے گا۔
صدرکے بموجب فی الحال سیریا میں 3000پروڈکشن فیکٹریاں تعمیر کی گئی ہیں۔ اسد نے بتایا کہ پابندیاں سرمایہ کاری بالخصوص ”فائدہ مند“ قابل تجدید توانائی کے شعبہ میں سارے دروازوں کو بند نہیں کرسکتی۔
قابل تجدیدتوانائی میں سرمایہ کاری کی وجہہ سے برقی کا مسئلہ حل ہوجائے گا‘ انہو ں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ”اس کی ہم تمام کے لئے ترجیح یومیہ زندگی کی ضرورت کی تکمیل پر نہیں ہے مگر مختلف سرمایہ کاری کی وجہہ بنے گا“۔
شامی رہنما نے بدعنوانی کو بے نقاب کرنے کے لئے بدعنوانی کے خلاف لڑائی کو وسعت دینے کا بھی اظہار کیاہے۔
درالحکومت دمشق میں 55سالہ اسد نے اپنی افتتاحی تقریر صدراتی محل میں پیش کی گئی جس کو ریاست کی جانب سے چلائے جانے والے ٹیلی ویثرن پر راست نشر کیاگیا۔
حالیہ پیش ائے صدراتی انتخابات میں اسد نے 95.1فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔ ملک کے اندر او رباہر رہنے والے اہل 18ملین ووٹرس میں سے 14ملین ووٹرس نے اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا اور رائے دہی کا تناسب78فیصد رہا ہے۔
اسد کی جیت متوقع تھی کیونکہ ان کے مقابلے میں کم معروف او رسابق کابینی وزیر تھے۔ اسد نے اپنے والد حافظ الاسد سے 17جولائی 2000کے بعدکرسی صدرات حاصل کی تھی۔
موجودہ سیریائی دستور کے تیت 2012میں حاصل کردہ مذکورہ صدر دومرتبہ دفتر چلانے کا حق رکھتے ہیں‘ جس کا مطلب ہے کہ دفتر میں اسد کی یہ آخری معیاد ہوگی۔