کانکیر: چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع کے چھوٹے بیٹھیا تھانہ علاقہ سے متصل ہیدور جنگلات میں آج پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا، جس میں بستر فائٹرز کا ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ انکاؤنٹر میں ایک نکسلی بھی مارا گیا ہے۔ ہیدور کے جنگلات میں نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران نکسلیوں نے جو پہلے سے گھات لگا کر بیٹھ گئے تھے فوجیوں پر حملہ کر دیا۔ انکاؤنٹر کے بعد ایک وردی والے نکسلی کی نعش اور ایک اے کے 47 بندوق برآمد ہوئی ہے ۔