چھتیس گڑھ میں ماؤسٹوں کے حملے کے بعد امیت شاہ اپنی مہم کو مختصر کرتے ہوئے دہلی واپس لوٹے

,

   

نئی دہلی۔آسام اسمبلی انتخابات میں آخری مرحلے کی رائے دہی کی مہم کے آخر دن اپنی مقرر پروگراموں کو مختصر کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ چھتیس گڑھ کے بیجا پور میں پیش ائے ماؤسٹوں کے حملے کے پیش نظر دہلی واپس لوٹ گئے ہیں‘ اتوار کے روزمرکزی وزیر اور بی جے پی کے آسام میں شریک انچارجتیندر سنگھ نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے سنگھ نے کہاکہ”مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے چھتیس گڑھ میں ماؤسٹوں کے حملے کے پیش نظر آسام میں اپنی انتخابی مہم کو مختصر کرتے ہوئے دہلی واپس لوٹ گئے ہیں۔

ان کے تین میں سے مقرر کسی ایک ریالی سے خطاب کرنے کے بعد وہ واپس لوٹ جارہے ہیں“۔

آسا م میں آج اتوار کے روز شاہ کو سابھوگ‘بھاپانی پور‘اور جولوکباری میں ایک ایک ریالی سے خطاب کرنا ہے۔

ہفتہ کے روز پیش ائے مدبھیڑ میں چھتیس گڑھ کے بیجا پور میں کم سے کم 22جوانوں کی جان گئی ہے۔

سی آر پی ایف سے تعلق رکھنے والے 31میں سے 16اس انکاونٹر میں جوان شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں