وزیراعظم نریندر مودی پر ایک طنز کرتے ہوئے کانگریس لیڈرنے کہاکہ ان کی طرف سے دی گئی ضمانتیں محض کھوکھلے وعدے ہیں
کنکر۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے کہاکہ اگر ا ن کی پارٹی چھتیس گڑھ میں دوبارہ اقتدار میں اتی ہے تو ایک ذات پات پر مبنی مردم شماری ریاست میں کرائی جائے گی جوبہار میں منعقدہ اس طرح کی مشقت کی لائن پر ہوگی۔
چھتیس گڑھ کے ضلع کنکر میں کانگریس حکومت کے ایک پروگرام ”ناگریا نیکائے ایوم پنچایت راج سملین“ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس سال کے آخر میں ہونے والے انتخابات میں ان کی پارٹی کے دوبارہ منتخب ہونے پر غریبوں کے لئے دس لاکھ گھرو ں کا بھی اعلان کیاہے۔
مرکز کی بی جے پی حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے گاندھی نے الزام لگایاکہ وہ امیروں کے لئے ہے اور غریب کے ساتھ متواسط طبقے کی انہیں کوئی فکر نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”اگر کانگریس پارٹی دوبارہ چھتیس گڑھ میں اقتدار میں آتی ہے تو بہار کے طرز پر ریاست چھتیس گڑھ میں ذات پات پرمشتمل مردم شماری کرائی جائے گی“۔
حکمراں پارٹی کے اس اعلان کو انتخابات سے قبل دیگر اوبی سی طبقات کو راغب کرانے کے لئے ایک بڑے اقدام کے طور پردیکھاجارہا ہے جو ریاست کی آبادی کا 45فیصد حصہ ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی پر ایک طنز کرتے ہوئے کانگریس لیڈرنے کہاکہ ان کی طرف سے دی گئی ضمانتیں محض کھوکھلے وعدے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”مودی کے ہر شہری کے بینک اکاونٹ میں 15لاکھ روپئے جمع کرانے اورکروڑ ہا نوکریاں تیار کرنے کی ضمانت کا کیاہوا؟ جب کبھی ایک سوال پوچھا جاتا ہے مودی جی ایک نئی گیارنٹی دیتے ہیں۔
ان کی ضمانتیں محض کھوکھلے دعوے ہیں۔پرینکا گاندھی نے کہاکہ مرکز میں بی جے پی کی زیرقیادت حکومتنے ملک میں کسانوں کو کمزور کیاہے۔