چھیڑ چھاڑ کرنا آوارہ نوجوان کو مہنگا پڑا

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حالیہ دنوں میں لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے ایسے واقعات کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے ۔ باوجود کہیں نہ کہیں ایسے واقعات پیش آرہے ہیں ۔ ایسے ہی ایک واقعہ میں ایک نوجوان لڑکی نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے آوارہ نوجوان کو سبق سکھایا جس ویڈیو مہیلا کمیشن کی صدر نشین واسی ریڈی پدما نے ٹوئیٹر پر شیئر کیا ہے ۔ جو سوشیل مڈیا میں وائرل ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آندھرا پردیش کے گناورم ایر پورٹ میں کام کرنے والی ایک نوجوان لڑکی رات میں گھر جارہی تھی ایک آوارہ نوجوان بائیک پر پہونچ کر اس لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کررہا تھا جس پر لڑکی نے اس نوجوان کو لکڑی سے پیٹا جس پر ویمن کمیشن کی صدر نشین نے لڑکی کی بہادری پر اس کی ستائش کی ۔۔ ن