لفٹنٹ گورنر انل بیجال اور چیف منسٹر اروند کجریوال کے درمیان آج ملاقات کے بعد ان تحدیدات کا اعلان کیاگیاہے۔
نئی دہلی۔ بڑھتے کویڈمعاملات پر قابو پانے کے لئے ایک چھ دنوں تک کے مکمل”لاک ڈاؤن“ کا نفاذ قومی درالحکومت میں عمل میں لایاگیاہے‘ دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے پیر کے روز یہ بات کہی ہے۔
چیف منسٹر نے مزید کہاکہ مذکورہ لاک ڈاؤن آج صبح 10بجے سے 26اپریل صبح 5بجے تک جاری رہے گا۔لفٹنٹ گورنر انل بیجال اور چیف منسٹر اروند کجریوال کے درمیان آج ملاقات کے بعد ان تحدیدات کا اعلان کیاگیاہے۔
ذرائع نے بموجب تمام خانگی دفاتر گھروں سے کام کریں گے اور صرف سرکاری دفاتر اور ضروری خدمات کھلے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ لفٹنٹ گورنر نے ہدایت دی ہے کہ مہاجرین لیبرس کے معاملات مکمل طور پر حل کئے جائیں گے۔
پچھلے ہفتہ دہلی حکومت نے اعلان کیاتھا کہ قومی درالحکومت میں رات کا کرفیو 10بجے سے 16اپریل تک 19اپریل صبح 6بجے تک جاری رہے گا اور مالس‘ جمس کے علاوہ کویڈ19کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر 30اپریل تک بند رہیں گے