نئی دہلی۔ مذکورہ سنوائی جو ایودھیا مالکان حق تنازعہ معاملہ میں چل رہی ہے ممکن ہے کہ 17اکٹوبر کے بجائے 16اکٹوبر کو ختم ہوسکتی ہے
کیو نکہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے اشارہ دیا ہے کہ سترہ سال سے چل رہے تنازعہ پر بحث چہارشنبہ کے روز ختم ہوجائے گی۔
سنوائی کے آخری دن‘ مذکورہ چیف جسٹس آف انڈیا نے 45منٹ ہندو فریقین اسی کیساتھ ایک گھنٹہ مسلم فریقن کو مقرر کیاتھا اور پھر چار حصہ 45منٹ کے معاملے میں ملوث دیگر پارٹیوں کے لئے مقرر کئے تھے۔
اس کے بعد پھر بابری مسجد‘ رام جنم بھومی تنازعہ کو راحت کی شکل ملے گی