نئی دہلی: چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) راجیو کمار 18 فروری کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ راجیو کمار 18 فروری منگل کو 65 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ ملک کے 25ویں چیف الیکشن کمشنر کمار کا ہندوستانی الیکشن کمیشن میں منگل کو آخری دن ہے ۔ کمیشن کے ہیڈکوارٹر پر منعقدہ الوداعی تقریب میںانہوں نے کمیشن کے حوالے سے وقتاً فوقتاً اٹھائے جانے والے سوالات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایک ادارے کے طور پر الیکشن کمیشن پر اکثر غیر منصفانہ الزامات لگتے رہتے ہیں اور یہ الزامات ان لوگوں کی طرف سے ہوتے ہیں جو انتخابی نتائج کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے ۔