چیف منسٹر جگن کی 26 اپریل کو دعوت افطار

   

حیدرآباد۔/19 اپریل، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی کی جانب سے 26 اپریل کو مسلمانوں کیلئے دعوت افطار کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ وجئے واڑہ میں منعقد ہونے والی اس دعوت افطار میں چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے علاوہ ریاستی وزراء، اعلیٰ عہدیدار اور مسلمانوں کی مذہبی اور سیاسی شخصیتیں شرکت کریں گی۔ وجئے واڑہ کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر امجد باشاہ، سابق وزیر اے سرینواس، رکن اسمبلی ایم وشنو نے آج عہدیداروں کے ساتھ اسٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ر