چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آنجہانی اندرا گاندھی کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

   

نئی دہلی، 31 اکٹوبر ]سیاست نیوز[چیف منسٹر تلنگانہ اے ریوَنت ریڈی نے سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن آنجہانی اندرا گاندھی کی برسی کے موقع پر نئی دہلی میں واقع ان کی یادگار “شکتی استھل” پہنچ کر گل ہائے عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر کانگریس کے قومی صدر ملیکارجن کھرگے ، سونیا گاندھی، قائدِ اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی اور کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بھی شکتی استھل پر حاضری دی اور آنجہانی اندرا گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ چیف منسٹر نے ملک کے لیے ان کی عظیم قربانیوں اور خدمات کو یاد کیا۔—2/a/b