چیف منسٹر کے سی آر سے چیف سکریٹری سومیش کمار اور ارکان اسمبلی کی ملاقات

   


حیدرآباد ۔22 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف سکریٹری سومیش کمار کو پرگتی بھون میں چیف منسٹر کے سی آر نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ سومیش کمار نے سالگرہ کے موقع پر چیف منسٹر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کے سی آر نے انہیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بی آر کے بھون میں مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں نے سومیش کمار کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اسی دوران رکن کونسل بی وٹھل نے چیف منسٹر سے پرگتی بھون میں ملاقات کی۔ چیف منسٹر نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ بی آر ایس کے ارکان اسمبلی ڈی ناگیندر اور ایس وینکٹ ویریا نے اپنے اسمبلی حلقہ جات میں ترقیاتی کاموں کی منظوری کے سلسلہ میں چیف منسٹر کو یادداشت پیش کی۔ چیف منسٹر نے ترقیاتی کاموں کی منظوری کا تیقن دیا ۔ر