چین، کناڈا کے شہریوں کو رہا کرے : یوروپی کونسل

اسٹراسبرگ، 10 جنوری (سیاست ڈا ٹ کام) یورپی کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک نے چین میں گرفتار کئے گئے کناڈا کے شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔مسٹر ٹسک نے چہارشنبہ کو کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے فون پر بات چیت کے بعد یہ مطالبہ کیا۔یوروپی کونسل کے صدر نے ٹوئٹر پر کہا کہ ‘‘مسٹر ٹروڈو سے فون پر بامعنی بات چیت ہوئی۔ یورپی کونسل چین میں حراست میں لئے گئے کناڈا کے شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کرتی ہے ۔واضح رہے کہ چین نے 10 دسمبر کو کناڈا کے شہری اور سابق سفارتکار مائیکل کوورنگ اور مائیکل ا سپاروف کو قومی سلامتی کے لئے خطرہ سمجھتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT