ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 9 پیسے مضبوط ہوا

   

ممبئی، 3 نومبر (یو این آئی) بینکوں کے درمیان کرنسی بازار میں منگل کو روپیہ 9 پیسے مضبوط ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 94.75 روپے درج کی گئی۔ کل ہندوستانی کرنسی 7 پیسے کمزور ہوکر 94.84 روپے فی ڈالر پر رہی تھی۔روپے کی شروعات آج 16 پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 94.68 روپے فی ڈالر پر ہوئی۔ کاروبار کے دوران اس میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ یہ بڑھ کر 94.61 روپے اور گر کر 94.88 روپے فی ڈالر تک پہنچ گیا۔ آخر میں یہ 94.75 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔ہندوستانی کرنسی کو ایک طرف خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے سہارا ملا تو دوسری طرف مضبوط ڈالر کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کا اسٹینڈرڈ برینٹ کروڈ فیوچرز فی الحال 1 فیصد گر کر تقریباً 13.75 ڈالر فی بیرل پر ہے ۔وہیں، دنیا کی دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے ڈالر انڈیکس میں 0.1 فیصد کی مضبوطی سے ہندوستانی کرنسی پر دباؤ رہا۔ دوسری طرف، غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی جانب سے ہندوستانی سرمایہ بازار میں سرمایہ کاری کرنے سے روپے کو سہارا ملا۔ ایف پی آئی نے آج 42.27 کروڑ ڈالر کی خالص خریداری کی۔