نئی دہلی :ڈالر کے مقابلے روپیہ کی گراوٹ جاری ہے۔ جمعرات کو کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپیہ تاریخی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ خام تیل کی قیمتوں میں مضبوطی کے بعد ڈالر کی مانگ میں اضافہ کی وجہ سے روپیہ 32 پیسے گر کر امریکی ڈالر کے مقابلے 81.94 پر اپنی اب تک کی کم ترین سطح پر بند ہوا ہے۔صبح کے کاروبار میں روپیہ 81.52 کی سطح پر کھلا تھا۔ لیکن خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے روپیہ دباؤ میں تھا۔