حیدرآباد 9 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چیرمین کے عہدہ کے لئے چناؤ کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق 11 فروری کو پرچہ جات نامزدگی داخل کئے جائیں گے جبکہ 12 فروری کو الیکشن ہوگا۔ بی آر ایس کو قانون ساز کونسل میں اکثریت حاصل ہے اور ڈپٹی چیرمین کا انتخاب بلامقابلہ ہوسکتا ہے۔ پارٹی نے ڈپٹی چیرمین کے عہدہ کے لئے بنڈا پرکاش مدیراج کے نام کو قطعیت دی ہے۔ وہ نومبر 2021 ء سے کونسل کے رکن ہیں۔ کونسل کے نائب صدرنشین ودیا ساگر کی میعاد ختم ہوگئی جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی ہے۔ کونسل کے صدرنشین کے عہدہ پر جی سکھیندر ریڈی فائز ہیں۔ ر