٭ وزیر فینانس نے کہا کہ ملک میں 50 کروڑ سے زیادہ اشیاء کی فروخت کا کاروبار ہوتا جس کے لئے جنوری 2020 ء سے صارفین کے لئے الیکٹرانک ادائیگی کی سہولت فراہم کرنا لازمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ Rupay کے یو پی آئی اور ڈیبٹ کارڈز کے ذریعہ ڈیجیٹل معاملت کو قبول کرنا تاجرین کے لئے ضروری ہے ۔ ایسا نہ کرنے میں قصور وار پائے جانے پر فبروری سے یومیہ 5 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔