ڈیزل سیس میں اضافہ سے آر ٹی سی کو سالانہ 100 کروڑ کی آمدنی

   

مختلف سیس سے عوام پر سالانہ 350 کروڑ روپئے کا بوجھ ،سرکاری طور پر قیمتوں کا اضافہ باقی

حیدرآباد ۔ 9 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ آر ٹی سی کی جانب سے ڈیزل سیس میں اضافہ کردینے کے بعد آر ٹی سی کو سالانہ 100 کروڑ روپئے کی اضافی آمدنی حاصل ہوگی۔ گذشتہ چند دنوں سے مختلف سیس کے نام پر آر ٹی سی کرایوں میں جو اضافہ کیا گیا ہے، اس سے عوام پر سالانہ 350 کروڑ روپئے کا بوجھ عائد ہوگا۔ آر ٹی سی شرحوں میں جو اضافہ ہورہا ہے، وہ غیرسرکاری ہے۔ اس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے جس کی صدرنشین آر ٹی سی باجی ریڈی گووردھن ریڈی نے پہلے ہی وضاحت کردی ہے جو بھی اضافہ ہورہا ہے وہ آر ٹی سی انتظامیہ کا فیصلہ ہے۔ تلنگانہ آر ٹی سی انتظامیہ نے آر ٹی سی شرحوں میں اضافہ کرنے کیلئے ابھی تک دو رپورٹس حکومت کو پیش کی ہے جو چیف منسٹر کے دفتر میں زیرالتوا ہے۔ اگر ان تجاویز کو حکومت کی جانب سے منطوری دی جاتی ہے، عوام پر سالانہ مزید 900 کروڑ روپئے کا اضافی بوجھ عائد ہوگا۔ پلے ویلگو بسوں میں 15 کیلو میٹر کے بعد (تین اسٹیجس) کیلئے موجود ٹکٹ کی قیمت 20 روپئے ہوجائے گی اور 20 کیلو میٹر کے بعد 20 روپئے ٹکٹ کی قیمت 25 روپئے ہوجائے گی۔ اس طرح پانچ، پانچ روپئے کا اضافہ ہوتا رہے گا۔ سٹی آرڈینری بسوں میں دو اسٹیجس کیلئے اقل ترین ٹکٹ کی قیمت 10 روپئے سے بڑھ کر 15 روپئے ہوگئی ہے۔ میٹرو ایکسپریس میں 15 روپئے سے بڑھ کر 20 روپئے میٹرو ڈیلکس میں 20 روپئے سے بڑھ کر 25 روپئے ہوجائے گی جبکہ ڈسٹرکٹ اے سی زمرہ میں 10 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ن