نئی دہلی: پٹرول کی قیمتیں ہفتے کے روز مسلسل 26 ویں دن مستحکم رہیں جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں چار دن تک استحکام برقرار رہنے کے بعد ایک بار پھر اضافہ کیا گیا۔ ملک کی سب سے بڑی آئیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، آج قومی دارالحکومت میں ڈیزل کی قیمت 15 پیسے اضافے کے ساتھ 81.79 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔