کاجل اگروال ’’انڈین 2‘‘ میں کمل ہاسن کے مقابل

ٹالی ووڈ اور بالی ووڈ میں یکساں مقبول سنگھم ایکٹریس کاجل اگر وال نے پچھلے ہفتہ کمل ہاسن کے مقابل انڈین 2 (بھارتیوڈو 2) سائن کرلی ہے۔ یہ فلم 1996 میں ریلیز کمل ہاسن کی اسی ٹائٹل والی فلم کا سیکویل ہوگی۔ اس فلم کے لئے ابتداء میں کئی ہیروئنوں کے ناموں پر غور کیا گیا لیکن بعد میں کمل ہاسن اور ڈائرکٹر شنکر نے کاجل اگروال کو فائنل کرلیا۔ 33 سالہ کاجل اگروال کو اب تک اتنی کم عمر میں کئی بڑے اداکاروں کے مقابل لیڈرول کرنے کا موقع حاصل ہوا ہے۔ کاجل نے کمل کے اس آفر پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے انڈین 2 میں فوری کام کرنے کی رضامندی دے دی۔ کاجل کے لئے شنکر کے ساتھ کام کرنا کسی خواب سے کم نہیں ہے جو اب اس فلم سے سچ ہو رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT