کارپوریٹرس کاہنگامہ‘ بالا کوٹ فضائیہ حملہ کا حوالہ‘ شیوسینا نے اے ائی ایم ائی ایم کو دیاانتباہ

,

   

جمعرات کے روز جلیل کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے پر مبارکباد کی ایک تجویز اورنگ آباد مجالس مقامی میں پیش کرنے کو لے کر اے ائی ایم ائی ایم کے کارپوریٹرس کے ہنگامہ کے بعد مذکورہ اداریہ سامنے آیاہے

اورنگ آباد۔نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت کی جانب سے سرحد کے اطراف واکناف میں دہشت گرد وں پر کئے جانے والے حملوں کے حوالے کو مثال کے طور پرپیش کرتے ہوئے شیوسینا نے

اپنی پارٹی کے ترجمان کے اداریہ میں ہفتہ کے روز کہاکہ وہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم)کارپوریٹرس کے ساتھ اسی طرح کا رویہ اختیار کرے گی۔

لوک سبھا الیکشن میں اورنگ آباد سے شکست کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ تیس سال تک اس پر قابض رہی ہے۔

سامنا کے اداریہ میں کہاگیاہے کہ”اورنگ آباد لوک سبھا سیٹ پر بہت ہی کم تناسب سے ایک حادثاتی شکست سمبھاجی نگر (اورنگ آباد کے نام پر اکثر اس کا سینا استعمال کرتی ہے) میں ہندو باہر ی ہوجائیں۔

جس طرح نریندر مودی نے پاکستان میں دہشت گردوں کے گھروں میں گھس کا تباہی مچائی ہے‘ ہم بھی اسی طرح کی کاروائی کرسکتے ہیں

۔اورنگ زیب کے جانشینوں کا اورنگ آباد کے اندر سمبھاجی نگر میں منھ توڑ جواب دینے کے لئے ہندوؤں کی کلائیں مضبوط ہیں“۔

اداریہ کا عنوان ہے کہ”ہندوؤں کو غلط انداز میں سمجھنے والوں کے لئے یہ ایک انتباہ ہے“۔

اورنگ آباد سیٹ کے لوک سبھانتائج ”عجیب“ ہیں جبکہ ہندوتوا کی لہر نہ صرف مہارشٹرا میں تھی سارے ملک میں یہ چل رہی تھی‘ ایسا اڈیٹوریل میں لکھا گیاہے۔

اداریہ کے مطابق ”سینا جو مذکورہ سیٹ پر تیس سال سے جیت حاصل کررہی تھی‘ کوپارٹی کے ایک باغی کی وجہہ سے شکست کاسامنا کرنا پڑا ہے۔

حیدرآباد نژاداے ائی ایم ائی ایم جس کی قیادت اسد الدین اویسی کے ہاتھوں میں کے امیدوار امتیاز جلیل کی اورنگ آباد سیٹ سے جیت”نے اورنگ آباد کی تاریخ‘ جغرافیائی او رکلچر کوچونکا دیاہے“۔

مذکورہ لوک سبھا الیکشن میں چارمرتبہ کے شیو سینا رکن پارلیمنٹ چندرا کانت کھیرے کو جلیل نے محض4492ووٹوں سے شکست دی ہے۔جمعرات کے روز جلیل کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے پر مبارکباد کی ایک تجویز اورنگ آباد مجالس مقامی میں پیش کرنے کو لے کر اے ائی ایم ائی ایم کے کارپوریٹرس کے ہنگامہ کے بعد مذکورہ اداریہ سامنے آیاہے۔

سینا نے مانا ہے کہ ”گڑبڑ ناتو عوامی مسائل پر کی گئی ہے بلکہ لوک سبھا سیٹ سے امتیاز جلیل کی اتفاقی جیت پر مبارکباد کے لئے یہ وبال ہوا ہے“۔

اورنگ آباد میونسپل کاروپریشن کے 113اراکین میں بی جے پی شیوسینا کے 51کارپوریٹرس ہیں تو اے ائی ایم ائی ایم کے 25‘ کانگریس کے دس‘ این سی پی کے تین او ردیگر کے 24کارپوریٹرس ہیں۔

سینانے کہاکہ اے ائی ایم ائی ایم کا اورنگ آبادکی ترقی میں کیاتعاون رہا ہے‘ انہوں نے اٹل بہاری واجپائی اور بالا صاحب ٹھاکرے کی موت کے پیش نظر مذکورہ پارٹی کے کارپوریٹرس نے تعزیتی قرارداد کا بائیکاٹ کیاتھا۔

اداریہ میں کہاگیاکہ ”ملک کے خلاف کھڑے ہونے والوں کو مبارکباد دینا دیش سے غداری ہوگی“