حیدرآباد۔18۔مئی ۔(سیاست نیوز) ملک کے سرکردہ شہروں کی فہرست میں حیدرآباد مختلف وجوہات کی بناء پر سرفہرست رہنے کے علاوہ فہرست کے ابتدائی شہرو ں میں شمارکیا جاتا رہا ہے لیکن اس مرتبہ شہر حیدرآباد کے کار ڈرائیورس کی وجہ سے شہر حیدرآباد ہندستان کے سرفہرست شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں اچھے ڈرائیورس موجود ہیں۔ ملک بھر میں ZOOM کارس کے سروے میں اس کا انکشاف ہوا۔ حیدرآباد میں بہترین ڈرائیورس کے سبب ملک کے شہروں میں یہ تیسرے نمبر پر ہے۔ دہلی ‘ ممبئی ‘ بنگلورو ‘ کولکتہ یا چینائی ملک کے سرفہرست شہرو ںمیں شامل نہیں ہے بلکہ بہترین ڈرائیورس کے معاملہ میں ہندستان بھر میں سرفہرست شہر اندور ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں بہترین ڈرائیورس کا فیصد35.4 ریکارڈ کیاگیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر لکھنؤ ہے جہاں بہترین ڈرائیورس کا فیصد 33.2 ریکارڈ کیا گیا ہے اور تیسرے نمبر پر بہترین ڈرائیورس کی تعداد اور فیصد کے اعتبار سے شہر حیدرآباد ہے جہاں 33.1 فیصد بہترین ڈرائیورس پائے گئے ہیں۔ انتہائی ابتر ڈرائیونگ اور ڈرائیورس والے شہرو ںمیں سر فہرست میسور ہے جہاں 18.5 فیصد ڈرائیورس ایسے ہیں جو انتہائی خراب گاڑی چلاتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر احمدآباد ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں 14.8 فیصد ڈرائیورس انتہائی خراب گاڑی چلاتے ہیں اسی لئے طرح تیسرے نمبر پر ریاست کرناٹک کا دارالحکومت بنگلورو ریکارڈ کیاگیا ہے جہاں 14 فیصد ڈرائیورس انتہائی خراب انداز میں گاڑی چلایا کرتے ہیں۔ شہر حیدرآباد میں 70فیصد ڈرائیورس روایتی انداز میں بہتر گاڑی چلاتے ہیں جبکہ انتہائی بدترین انداز میں گاڑی چلانے والوں کا فیصد محض 7 ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے شہر وجئے واڑہ کو قومی فہرست میں 7واں مقام حاصل ہوا ہے جہاں بہتر ڈرائیورس موجود ہیں۔ م
وجئے واڑہ میں 27 فیصد بہترین ڈرائیورس موجود ہیں جبکہ 62 فیصد اوسط درجہ کے روایتی ڈرائیورس موجود ہیں۔م