کالا پتھر میں نقلی ڈاکٹر گرفتار، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی

   

حیدرآباد۔/20 اپریل، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون پولیس نے پرانے شہر سے ایک نقلی ڈاکٹر کو گرفتارکرلیا۔ ٹاسک فورس پولیس نے کالاپتھر حدود سے 41 سالہ اسلم شفیع سید کو گرفتار کرلیا جو ہیر ٹرانسپلانٹیشن کا ڈاکٹر ظاہر کررہا تھا جبکہ اس کے پاس کوئی سند نہیں تھی اور نہ ہی اس نے کوئی متعلقہ کورس کیا ہوا ہے۔ ایک ہیر ٹرانسپلانٹیشن ہاسپٹل میں بحیثیت رسپشنسٹ کام کرتا تھا جو گچی باؤلی میں واقع ہے۔ اسلم گذشتہ چند ماہ سے اپنے مکان پر علاج کررہا تھا۔ لیپوما ٹریٹمنٹ کے نام پر لوگوں کا علاج کررہا تھا اور گنجہ پن کو دور کرنے کیلئے علاج کیا جارہا تھا جو شہریوں کو مبینہ طور پر دھوکہ دے رہا تھا۔ ٹاسک فورس پولیس نے اسلم شفیع سید کو گرفتار کرتے ہوئے مزید کارروائی کیلئے کالا پتھر پولیس کے حوالے کردیا۔ع