کامیڈین بھارتی سنگھ ڈرگ کیس میں گرفتار

,

   

ممبئی : نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ہفتہ کو کامیڈین بھارتی سنگھ کو گرفتار کرلیا کیونکہ سب اربن اندھیری میں واقع ان کے مکان سے گانجہ ضبط ہوا ۔ این سی بی نے ہندی فلم انڈسٹری میں ڈرگ کے مبینہ استعمال کے سلسلہ میں جاری اپنی تحقیقات کے تحت آج صبح بھارتی کے مکان اور دفتر کی تلاشی لی ۔86.5 گرام گانجہ برآمد کیا گیا ۔ این سی بی کے مطابق بھارتی سنگھ اور اس کے شوہر ہرش لمباچیا دونوں نے گانجہ کے استعمال کا اعتراف کیا ۔ بھارتی کو متعلقہ قانون کے تحت زیرحراست رکھا گیا ہے اور ہرش کی جانچ جاری ہے ۔ ایک ہزار گرام گانجہ تک چھوٹی مقدار سمجھی جاتی ہے جس پر سزائے قید اور رقمی جرمانہ ہوسکتا ہے ۔