بریلی : کانپور میںتشدد کے حالیہ واقعہ کے بعد یو پی کے شہر بریلی کی انتظامیہ نے سیکشن 144 کا نفاذ کرتے ہوئے کرفیو کا اعلان کردیا ۔ 10جون کو مولانا توقیر رضا کی جانب سے زبردست احتجاج کئے جانے کے اعلان کے بعد احتیاطی اقدامات کے طور پر کرفیو کا نفاذ عمل میں آیا ہے جس کے تحت عام مقامات پر پانچ افراد سے زیادہ کو یکجا ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ کرفیو کا نفاذ 3جولائی تک رہے گا تاکہ کانپور کی نوعیت کا کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے ۔ یاد رہے کہ جمعہ کے روز کانپور میں دو فرقوں کے درمیان اس وقت تشدد پھوٹ پڑا تھا جب ایک فرقہ نے مبینہ طور پر شہر کی مارکٹس کو جبراً بند کروانے کی کوشش کی تھی ۔