کجریوال کا امیت شاہ سے استفسار”اب تک شرجل امام کو گرفتار کیوں نہیں کیاگیاہے“؟۔

,

   

ئی دہلی۔ دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے یونین ہوم منسٹر امیت شاہ سے استفسار کیاہے کہ کیوں نہایت ہی سنگین بیان دینے کے بعد بھی مخالف سی اے اے جہدکار شرجل امام کو کیوں گرفتار نہیں کیاگیاہے۔

ایک نیوزرپورٹ جس میں شاہ نے کجریوال سے استفسار کیاتھا کیاوہ شرجل امام کی حمایت کرتی ہیں یامخالف جس پر ردعمل پیش کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہاکہ مذکورہ بیان ”نچلے درجہ کی سیاست“ دیکھاتی ہے۔

کجریوال نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ”مذکورہ ملک سے آسام کو الگ کرنے کی بات شرجل نے کی ہے۔ یہ نہایت سنجیدہ بات ہے۔ آپ ملک کے ہوم منسٹر ہیں۔ آپ کا اس طرح کا بیان چھوٹی موٹی سیاست کو دیکھاتا ہے۔

اس کی فوری گرفتاری کاکام آپ کا ہے۔ اس نے دو دن قبل بیان دیاہے۔ آپ اس کو کیوں گرفتار نہیں کررہے ہیں؟کیامجبوری ہے یاپھر آپ اس معاملے پر گندی سیاست کرنا چاہتے ہیں“۔

ائی ائی ٹی ممبئی سے کمپویٹر سائنس کے ایک گریجوئٹ امام جے این یو میں سنٹرل فار ہسٹاریکل اسٹڈیز میں داخلہ لینے کے بعد دہلی منتقل ہوگیاتھا۔

آسام اورشمال مشرق کو ہندوستان سے ”الگ کرنے“ کے متعلق سوشیل میڈیاپر وائیرل ویڈیو میں دیکھے جانے کے بعد اس پر ملک سے غداری کا ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔

مذکورہ مقدمہ امام پر اس وقت درج کیاگیا جب ایک منقولہ ویڈیو منظرعام پر آیا جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ اگر”پانچ لاکھ لوگ منظم طریقے سے کھڑے ہوجائیں“ تو شامل مشرق کو ہندوستان سے الگ کرنا پڑے گا۔