کرتاپور کواریڈار کا استعمال کرنے پر زائرین کے عائد 20ڈالر کی فیس پر ہندوستان نے پاکستان سے خصوصی درخواست کی ہے

,

   

نئی دہلی۔ جمعرات کے روزہندوستان کی جانب سے پاکستان پر زوردیاگیا ہے کہ وہ 20ڈالر کی فیس کرتاپور کوایڈار استعمال کرنے والے عقیدت مندوں سے نہ لے او رامید ظاہر کی ہے کہ سرحد کے پار جانے والے کوارڈیڈار کے متعلق بانی سکھ مذہب گرونانک دیو کی550ویں جینتی کے موقع پر مذکورہ معاہدہ بھی طئے پائے گا۔

اس تفصیلات کے متعلق ردعمل میں داخلی وزراتی امور کے ترجمان روایش کمار نے کہاکہ ”مذکورہ کرتاپور صاحب کواریڈار لوگوں سے لوگوں تک کے ایک اہم پہل ہے تاکہ گرونانک دیو جی کی 550ویں جینتی منائی جاسکے“۔

انہوں نے کہاکہ ”پاکستان کے ساتھ کئی مرایل کی بات چیت کے بعد ہم ایک معاہدے پر پہنچے ہیں جو ان تمام معاملات پر ہے‘ سوائے سرویس فیس کے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ہندوستان نے پاکستان سے کہاکہ وہ عقیدت مندو ں سے 20ڈالر فیس لینے گریز کرے۔

پاکستان نے صوبہ پنجاب میں ناروال ضلع میں کرتاپور صاحب گردوارہ ہے‘ جو ہندوستان کے پنجاب میں و اقع ڈیرا بابا نانک کی سرحد سے 4.5کیلومیٹر پر موجود ہے‘

جوسکھوں کے لئے نہایت احترام کا مقام ہے کیونکہ یہ وہ جگہ جہاں پر گرونانک نے اپنی زندگی کی اٹھارہ سال گذارے ہیں