منجوناتھ زخمی ہوگئے۔ اب انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیاہے۔
ایک درمیانی عمر کے دلت شخص کے ساتھ دائیں بازوگروپ بجرنگ دل کے کارکنوں نے کرناٹک کے ساکالیش پور سے بچھڑوں کی منتقلی پر بے رحمی کے ساتھ پیٹائی کردی ہے۔
ساکلیش پور شہر کے پولیس افیسر کے بموجاب شکایت کردہ 40سالہ شخص منجوناتھ زراعی کاموں کے لئے ایک بچھڑا لے جارہے تھے۔
مذکورہ پولیس افیسر نے کہاکہ ”اچانک انہیں بجرنگ دل کے ایک کارکن دیپو جس نے ان پر حملہ کیا تھا نے روک لیا“۔منجوناتھ زخمی ہوگئے۔
اب انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیاہے۔دیپو کے خلاف ایس سی ایس ٹی ایکٹ کی دفعہ 324‘ 323اور 506کے تحت ایک مقدمہ در ج کرلیاگیاہے۔
حالانکہ مقدمہ درج کرلیاگیاہے مگر پولیس کے بموجب دیپو اب بھی فرار بتایاجارہا ہے