بنگلورو:کرناٹک کے بی جے پی ایم ایل اے رینوکاچاریہ نے ایک بار پھر انتہائی متنازعہ بیان دیا ہے۔ رینوکاچاریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مدارس میں ملک مخالف سبق پڑھایا جاتا ہے، اس لیے انہوں نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج ایس بومئی اور وزیر تعلیم بی سی ناگیش سے ریاست کے تمام مدارس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔۔ انہوں نے کہاہے کہ کیا ایسے اسکول نہیں ہیں جہاں تمام مذاہب کے طلباء پڑھ رہے ہوں؟ مدارس ملک دشمن سبق پڑھاتے ہیں، اس پر پابندی لگائی جائے۔رینوکاچاریہ نے کہاہے کہ کچھ ملک مخالف تنظیموں نے حجاب کے معاملے پر کرناٹک بند کی کال دی ہے۔کیاحکومت یہ برداشت کر سکتی ہے؟ کیا یہ پاکستان، بنگلہ دیش یا اسلامی ملک ہے؟۔رینوکاچاریہ چیف منسٹر بومئی کے سیاسی سکریٹری بھی ہیں۔ اس سے پہلے بھی رینوکاچاریہ متنازعہ بیان دیتے رہے ہیں۔