جنوب میں کرناٹک ایک واحد ریاست ہے جہاں پربی جے پی اقتدار میں ہے
باگلکوٹ۔ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس پر ”آؤ بھگت کی سیاست“ کا الزام عائد کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست میں مسلم تحفظات کو منظور نہیں دیگی۔
ہونا گنڈا میں ایک جلسے عام سے عام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہاکہ ”بی جے پی نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف ائی) پر امتنا ع عائد کرتے ہوئے ملک کی سکیورٹی کو مضبوط کیاہے ’مگرکانگریس پارٹی اس کے خلاف ہے۔
بی جے پی مسلم تحفظات کو نہ تو منظوری دیگی اور نہ ہی لنگایت تحفظات میں ریاست کے اندرکمی کو منظوری دیگی“۔ مجوزہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کا یقین ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہاکہ ریاست میں ان کی پارٹی بھاری اکثریت سے دوبارہ اقتدار میں ائیگی۔
اتوار کے روز شاہ نے ڈوڈا بالا پور میں ایک بڑا روڈ شوکیاتھا۔ مرکزی وزیرداخلہ اے این ائی کو بتایاکہ”ہم مکمل اکثریت کے ساتھ نصف سے 15زیادہ سیٹوں کے ساتھ جیت حاصل کریں گے۔
ان چار سالوں میں یدوراپا اوربومائی حکومت نے بہت سارا کام کیاہے“۔مذکورہ 224اسمبلی سیٹوں کے ایوان کے لئے10مئی کو رائے دہی عمل میں ائیگی اور ووٹوں کی گنتی 13مئی کوہوگی۔ حکومت کی تشکیل کے لئے 113سیٹوں کی اکثریت کا نشانہ پار کرنا ہوگا۔
کانگریس کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے شاہ نے مزیدکہاکہ”کانگریس ہر جگہ جھوٹے وعدے کررہی ہے او رالیکشن ہار رہی ہے۔انہوں نے سوشیل ڈیموکرٹیک پارٹی آف انڈیا(ایس ڈی پی ائی) اورپاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف ائی)کی حمایت کی ہے جس کو کرناٹک کی عوا م پسند نہیں کرتی او رناراض ہے“۔
بی جے پی کی نظر ریاست میں دوسری معیاد پر ہے ایک بھاری اکثریت کیساتھ اقتدار میں واپس آنے کا بھروسہ جتارہی ہے۔
جنوب میں کرناٹک ایک واحد ریاست ہے جہاں پربی جے پی اقتدار میں ہے۔ کرناٹک میں 10مئی کے انتخابات کے لئے مہم زور شور سے جاری ہے جس میں ریالیاں‘ عوامی جلسہ عام اور ریاست بھر میں ملاقاتوں کا دور چل رہا ہے۔
اتوار کے روز وزیراعظم نریند رمودی نے بنگلورو میں ایک روڈشو کیاتھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے شیوا موگا‘ میسور میں بن جان گوڑ میں بھی عوامی جلسہ عام کئے ہیں