کانگریس جنرل سکریٹری نے حیرت کااظہار کیاکہ ایک بوتھ سطح کا عہدیدار جس کاتقرر چیلومی ٹرسٹ نے کیاتھا اس پر مقدمہ درج کیاگیا ہے جبکہ وہ ایک درمیانی شخص تھا
بنگلورو۔ کرناٹک چیف منسٹر بسوراج بومائی نے کہاکہ حکومت نے مبینہ ووٹر ڈیٹا چوری معاملے میں فوری جانچ کا حکم دیاہے۔ کانگریس کی جانب سے ان پر حملے تیز کرنے اور اس معاملے میں ان کے استعفیٰ کی مانگ کرنے کے بعد بومائی نے یہ بات کہی ہے۔
چیف منسٹرنے کرناٹک ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ وہ ا س معاملے کو خود دیکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ جانچ ایک موجودہ جج کے ذریعہ شروع کی جانی چاہئے۔ بومائی نے کہاکہ ”وہ (کانگریس) اب بھی برسر خدمات جج کے ذریعہ اس کی عدالتی تحقیقات کی مانگ کررہی ہے۔
جب وہ اقتدار میں تھے تو انہوں نے برسرخدمات جج کے ذریعہ بنگلور ڈیولپمنٹ اتھاریٹی معاملہ میں جانچ کرائی تھی جس سے ان کو مدد ملی ہے‘ لہذا وہ ایسی ہی مانگ کرتے رہے ہیں“۔
ریاست کی درالحکومت سے 370کیلومیٹر کے فاصلے پر منگلورو میں انہوں نے رپورٹرس کو بتایاکہ”ہم نے فوری ایک فوجداری مقدمہ درج کرتے ہوئے اس معاملے میں تحقیقات کاحکم دیدیا ہے۔
ایک روز(جمعہ) قبل ایک تلاشی لی گئی تھی اورآج ایک فرد کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ اسی طرح مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے“۔
درایں اثناء کانگریس کرناٹک یونٹ نے چیف منسٹر افیسر منوج کمار مینا کے پاس ایک تازہ شکایت انتخابی دھوکہ دھڑی‘ رشوت خوری اور رائے دہندوں کی فہرست کے ساتھ چھیڑ پر مشتمل درج کراتے ہوئے ان سب کا الزام چیف منسٹر‘ ریاست کے وزیراعلی تعلیم ڈاکٹر سی این اشوناتھ نارائن‘ ضلع الیکشن افیسر اور چیف کمشنر بنگلورو بروہت مہانگر پالیکا(بی بی ایم پی) توشار گریناتھ اور چیلو می ٹرسٹ کے ہدایت کاروں پر عائد کیاہے۔
بعدازاں مذکورہ ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیو ا کمار نے چیلومی ٹرسٹ پر الزام لگایا جو تنازعہ کا مرکز ہے‘ کے اس کے پاس الکٹرول سافٹ وییر کاپاسورڈ تھا جو بی بی ایم پی عہدیداروں کے پاس ہی رہنا چاہئے تھا۔
اس اسکام میں ملوث ہونے کا بی جے پی حکومت پر انہوں نے الزام لگایا۔ کرناٹک کے چیف الکٹورل افیسر منوج کمار مینا کے پاس ایک شکایت درج کرانے کے بعد میڈیا کوشیو ا کمار نے بتایاکہ”کرناٹک کے رائے دہندوں کی جانب سے میں دونوں ہاتھ جوڑ کر کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے درخواست کرتاہوں کہ اس معاملے کو خود دیکھیں جیسا انہوں نے آکسیجن کی قلت کے سبب اموات کے دوران مداخلت کی تھی“۔
کانگریس کے ریاستی صدر نے الزام لگایا کہ شکایت ملنے کے بعد جب پولیس نے دھاوا کیاتھا تو چیلومی کے دفتر سے بی جے پی قائدین کے لیٹر ہیڈ اور نوٹ گنے کی ایک مشن وہاں پر پائی گئی تھی۔
انہوں نے جاننا چاہا کہ ”اگر وہ غیر منافع بخش ادارہ ہے تو نوٹوں کی گنتی کی مشین وہاں پر کیو ں تھی؟کیا کالا دھن سفید کیاجارہا تھا؟“۔ ایک پریس کانفرنس میں کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور کرناٹک انچارج رندیپ سرجیوالا نے الزام لگایا کہ چیف منسٹر اس اسکام کے اہم سرغنہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ ووٹر گیٹ یا ووٹر ڈیٹا چوری کے اسکام میں بسوراج بومائی کے حقیقی سرغنہ ہونے کا انکشاف کیاہے“۔
انہوں نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ کیوں بنگلور شہر کے انچارج بھی ہیں چیف منسٹر کے خلاف اور بروہت بنگلورو مہانگر پالیکا چیف کمشنر توشار گیری ناتھ کے خلاف ایف ائی آر درج نہیں کی گئی ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری نے حیرت کااظہار کیاکہ ایک بوتھ سطح کا عہدیدار جس کاتقرر چیلومی ٹرسٹ نے کیاتھا اس پر مقدمہ درج کیاگیا ہے جبکہ وہ ایک درمیانی شخص تھا۔