کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر شیواکمار کے خلاف سی بی ائی جانچ میں توقف پر عبوری راحت دینے سے سپریم کورٹ کا انکار

,

   

محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے 2017میں تلاش کے بعد شیو ا کمار کے خلاف بدعنوانی کا ایک معاملہ درج کیاگیاتھا۔
نئی دہلی۔سپریم کورٹ نے پیر کے روز کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیو اکمار کے خلاف درج بدعنوانی کے معاملے میں جار ی تحقیقات پر کرناٹک ہائی کورٹ کی جانب سے عائد توقف پر عبوری راحت دینے سے انکار کردیاہے۔

مذکورہ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی ائی)ہائی کورٹ کی جانب سے عائد عبوری توقف کو عدالت عظمی میں چیالنج کیاتھا۔

درخواست کی سنوائی کرنے والی جسٹس انیرودھا بوس او ربیلا ایم ترویدی پر مشتمل بنچ نے سی بی ائی کی اپیل پر اپنا جواب داخل کرنے کا استفسار کرتے ہوئے شیو اکمار کو ایک نوٹس جاری کی تھی۔

اس سے قبل جولائی میں سپریم کورٹ نے کانگریس لیڈرکے خلاف سی بی ائی کی جانچ میں ہائی کورٹ کے جاری کردہ عبوری توقف میں مداخلت کرنے سے انکار کردیاتھا۔

فبروری میں ہائی کورٹ نے شیو اکمار کے خلاف بدعنوانی کے معاملے میں سی بی ائی کی کاروائی پر روک لگایاتھا اور تحقیقاتی ایجنسی کو پی ایم ایل اے کے تحت درج مقدمہ پر کی جانے والی کاروائی پر مشتمل رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی تھی۔

محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے 2017میں تلاش کے بعد شیو ا کمار کے خلاف بدعنوانی کا ایک معاملہ درج کیاگیاتھا۔