حیدرآباد: کرناٹک کے حلقہ اسمبلی حوض کوٹ کے کانگریس کے رکن اسمبلی ایم ٹی بی ناگاراجا کو 11کروڑ روپے رولس رائس خریدنے پر انہیں اسپیکر اسمبلی نے معطل کردیا ہے۔ حال ہی میں ناگاراجا نے رولس رائس کار خریدی ہے جس کی قیمت 11کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔ حالانکہ ناگاراجا کے لئے 11کروڑ روپے کی رولس رائس کار کوئی چونکادینے والی بات نہیں ہے کیونکہ انہوں نے اپنے 1000کروڑ روپے کے اثاثہ جات بتائے تھے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان کی یہ کار خریدنا اس کا خواب تھا۔ انہوں نے یہ نئی کار خریدنے کے بعد مقامی مندر میں حاضری دی۔