کرونا وائرس۔ متاثرہ ممالک کی فہرست میں ہندوستان پانچویں نمبر پر پہنچ گیا

,

   

نئی دہلی۔ ایک روز میں ہی ہندوستان میں کویڈ19کے معاملات 10,000سے تجاوز کرگئے ہیں‘ اس بات کا انکشاف وزرات صحت کی تفصیلات سے ہوا ہے۔ کم سے کم 287لوگ پچھلے 24گھنٹوں میں اس وبا ء سے ہلاک ہوئے ہیں۔

ایک روز میں کویڈ19کے9971نئے معاملات کا اندراج عمل میں آیا ہے جس کی وجہہ سے ہندوستان سے متاثرین کی تعداد246628تک پہنچ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ عالمی سطح پر اسپین کو پیچھے چھوڑ کر ہندوستان پانچویں مقام پر پہنچ گیا ہے

کویڈ19کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست

امریکہ(1,919,430

برازیل(645,771

روس(458,102

مذکورہ یوکے(286,294

ہندوستان(246,628

اسپین(241,310

اٹلی(234,801

پیرو(191,759

فرانس(190,759

جرمنی(185,450

ہندوستان میں سرگرم معاملات
جملہ معاملات میں سرگرم کیس 1,20,406ہیں اور 1,19,293معاملات صحت یابی کے درج ہیں جبکہ6929معاملات اسپتال سے ہفتے کے روز تک ڈسچارج ہوئے ہیں اور ہندوستان میں صحت یابی کا تناسب48.36ہے جبکہ اموات کا تناسب2.80فیصد ہے۔

مہارشٹرا میں 80,000کا نشانہ پار ہوچکا ہے اور قومی معاملات میں اس کا تناسب36.64فیصد ہے۔ اس کے بعد دہلی27654‘ تاملناڈو30152اور گجرات19592 ہے۔

قومی راجدھانی میں اس وقت ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا جب دہلی حکومت نے خانگی اسپتال کے خلاف ایف ائی آر درج کرائی ہے جہاں پر سری گنگا رام اسپتال میں کویڈ کی سہولیت ہے اور انہوں نے آر ٹی۔پی سی آر ایپ کا نمونے جمع کرنے کے لئے استعمال نہیں کیاتھا۔

عالمی سطح پر کرونا وائرس کے معاملات
درایں اثناء جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق کرونا وائرس کے عالمی سطح پر معاملات6.8ملین تک پہنچ گئے‘ وہیں اموات کی تعداد400,000ہوگئی ہے۔

اپنی تازہ تفصیلات میں یونیورسٹی کے مرکز برالے سی ایس ایس ای نے انکشاف کیاہے کہ اتوار کی صبح تک جملہ معاملات6,855,858تک پہنچ گئے ہیں اور اموات کا نشانہ 398,321کو پار کرگیاہے۔

اب ہندوستان کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں عالمی سطح پر اسپین کو پار کر پانچویں مقام پر پہنچ گیا ہے اور یوکے کے قریب ہے جہاں پر 286294معاملات درج کئے گئے ہیں