کرونا وائرس کی جانچ کرانے سے اداکارہ ریکھا کا انکار

,

   

رپورٹس کے مطابق علاقے کے چار واچ مین وائرس کے رابطے میں آئے ہیں۔

ممبئی۔سکیورٹی گارڈ کو جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعدافسانوی اداکارہ ریکھا نے کویڈ19کی جانچ کرنے سے انکار کردیاہے‘ تازہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔

چند دن قبل بی ایم سی نے مذکورہ 65سالہ اداکارہ کا بنگلہ’سی اسپرنگ‘ کو مہر کردیا تھا اور انہیں مشورہ دیا کہ تھا وہ بھی کویڈ کی جانچ کرائے مگر اب تک ریکھا نے یہ جانچ نہیں کرائی ہے

۔فلم فیر نے خبر دی ہے کہ مذکورہ اداکارہ جو پچھلے کچھ ہفتوں سے اپنے گھر میں الگ تھلگ رہ رہی ہیں‘ کا دعوی ہے کہ وہ کبھی بھی متاثرہ عملے سے قریبی رابطے میں نہیں ائی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق علاقے کے چار واچ مین وائرس کے رابطے میں آئے ہیں۔مذکورہ چار واچ مین ریکھا کے بنگلے کے قریب باندرہ کے بینڈ اسٹانڈ علاقے میں برسر خدمات تھے۔

انڈیا ٹوڈے ویب سائیڈ کی خبر کے بموجب انہیں بی ایم سی کی کویڈ19سہولتوں میں منتقل کردیاگیاہے۔

مذکورہ رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ متاثرہ لوگوں سے رابطے میں آنے والے مزید نو لوگوں کی جانچ کی گئی ہے جن کے رپورٹس کا انتظار کیاجارہا ہے۔

سی اسپرینک علاقے کو کنٹیمنٹ زون قراردیا گیا ہے اور بی ایم سی علاقے میں وائرس کش ادوایات کے چھڑکاؤ کا کام بھی کیاہے۔