حیدرآباد۔ کرونا وائرس کی وباء کے سبب حیدرآباد میں رہنے والے لوگ شادیاں دن کے اوقات میں کررہے ہیں۔ اب یہ لوگ رات بھر کے جشن کو اجتناب کررہے ہیں۔
نکاح کے زیادہ تر تقاریب دن کے وقت میں انجام دئے جارہے ہیں۔
اس قبل شادیاں رات کے وقت میں انجام دی جاتی تھیں اور رات بھر ان تقاریب کا جشن چلتا رہتاتھا۔
مہمانوں کی فہرست میں تخفیف
اوقات میں تبدیلیوں کے علاوہ‘ اس وباء نے مہمانوں کی فہرست میں بھی تخفیف کردی ہے۔
ایک طرف عالمی وباء کے پیش نظر میزبان کی فہرست میں مہمانوں کو مدعو کرنے کے عمل کو کم کردیاہے تو دوسرے طرف مہمان خود بھیڑ بھاڑ والے تقاریب سے دور ی اختیار کئے ہوئے ہیں
لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد حیدرآباد کے مکین شادیوں کے لئے محدود تعداد کے مہمانوں کے لئے شادیوں میں انتظام کررہے ہیں۔
مہمانوں کی کم تعداد کے پیش نظر زیادہ تر شادیاں یا تو گھروں میں انجام پارہی ہیں۔
بعض معاملات میں کم بجٹ والے فنکشن ہالوں کاانتخاب کیاجارہا ہے۔ مذکورہ عالمی وباء نے شان وشوکت والے شادیوں میں پیسہ ضائع کرنے سے لوگوں کو عارضی طور پر روکنے کاکام کیاہے۔
عالمی وباء کے منظرعام پر آنے سے قبل سماجی فلاح وبہبود کے کارکنوں نے شادیوں میں بیجا اصراف پر مشتمل تحریکات کا آغاز کیاتھا۔
یہ لوگ شادیوں میں لوزامات پر مشتمل عشائیہ کے خلاف تھے