ان کے ادھار کارڈ پر تاریخ پیدائش 8اگست1896درج ہے جس کے حساب سے ان کی عمر125سال ہے۔
واراناسی۔ ٹیکے کے متعلق تمام قسم کی الجھنوں کو ایک کونے میں کرتے ہوئے واراناسی میں ایک 125سالہ شخص نے کویڈ19کے خلاف ٹیکہ لگایاہے۔
درگاکندکے ایک ٹیکہ سنٹر پر مذکورہ شخص سوامی شیو آنند چہارشنبہ کے روز پہنچے اور سارے طبی عملے کو اپنا آدھار کارڈ پیش کرتے ہوئے سکتہ کردیا۔ان کے ادھار کارڈ پر تاریخ پیدائش 8اگست1896درج ہے جس کے حساب سے ان کی عمر125سال ہے۔
طبی عملے نے کچھ پریشانی دیکھائی مگر شیو آنند نے نہیں دیکھائی۔انہوں نے پہلی خوراک لینے کا زوردیا کہ اور آخر کا رانہوں نے لیاہے۔بھیلا پور میں کبیر نگر کالونی کے ایک مکین شیو آنند تنہا ٹیکہ سنٹر پہلی خوراک لینے کے پہنچے۔
ٹیکہ سنٹر پر آدھا گھنٹہ لازمی توقف پر انہو ں نے انتظار کیا اور پھر گھر واپس لوٹ گئے۔
شیو آنند نے اپنی طویل عمر کی رپورٹرس کو وجوہات سادہ کھانا اور عام زندگی بتائی۔انہوں نے کہاکہ”میں صبح3 بجے جاگتااو رنہانے کے لئے گنگاندی جاتاہوں۔ پھر یوگا کرتاہوں۔
میں بہت سادہ کھانا بغیر تیل او رمصالحوں کے کھاتاہوں۔ میں بہت غریب خاندان سے ہوں اور آج کی تاریخ تک میں نے پیٹ بھر کے کھانا نہیں کھایا۔ میں صرف آدھا پیٹ کھانا کھاتا ہوں۔
میں اپنا غریب پس منظر ہمیشہ یادرکھتاہوں“۔ شیو آنند خود اپنے ہاتھوں سے اپنا کام کرتے ہیں اور گھر کے کسی بھی فرد سے اس کے لئے کوئی مدد نہیں لیتے۔اگلے ماہ وہ ٹیکہ کی دوسری خوراک لینے کے انتظار میں ہیں۔