کریم نگر : کریم نگر ٹاسک فورس پولیس نے منگل کے روز تیماپور زون کے نلّگونڈا نواحی علاقے میں قماربازی میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کیا۔ ان سے 30100 روپئے ضبط کیے گئیجس کی تفصیلات اس طرح ہے ، ٹاسک فورس پولیس کو اطلاع موصول ہوئی اور درکار معلومات کے مطابق نلّگونڈا گاؤں کے نواحی علاقوں میں قماربازی کا کھیل جاری تھا۔ اس موقع پر سمیا ، سرینواس ، چیگورومامیڈی کے راج ریڈی ، تروپتی اور ملاپور کے انیل کو گرفتار کیا گیا۔ انہیں ایل ایم ڈی تھانے کے حوالے کیا گیا۔ ٹاسک فورس کے اہلکار بشمول ٹاسک فورس کے انسپکٹر بی مالیا سروجن ریڈی ، آر ایس ای برسایا اس چھپا ماری میں شامل تھے۔
جگتیال میں بی جے پی کا دھرنا
جگتیال : یس سی کارپوریشن کے فنڈس کی فوری اجرائی کا مطالبہ کرتے ہوئے جگتیال شہر میں بی جے پی مورچہ قائدین اور کارکنوں نے یس سی کارپوریشن آفس کے روبرو احتجاجی دھرنادیا اور ایس سی فنڈس کی منظوری کیلئے ریاست بھر میں 5 لاکھ افراد نے درخواست کرنے پر حکومت نے صرف 5 فیصد افراد کو ہی فنڈس منظور کرنے کا الزام لگائے ۔ تمام مستحقین کو فوری فنڈس منظور کرنے کا ڈیمانڈ کی ڈی یس پی جگتیال وینکٹ رمنا نے پویس عملہ کے ساتھ دھرنا کے مقام پہنچ کر احتجاجیوں کو ہٹایا۔
جنگلات کی اراضی کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کی ہدایت
جگتیال : ضلع جگتیال میں جنگلات کی اراضیوں کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے ضلع کلکٹر جی روی نے متعلقہ عہدیداران کو حکم دیا ۔ انہوں نے ضلع میں جنگلات کے اراضیوں کے تحفظ اور دیگر امور پر آج منی پدمانائکا فنکشن ہال میں منعقدہ ضلعی سطح کا جنگلات تحفظ کمیٹی کے ارکان کے ہمرہ جائزہ لیا ۔ اس موقع پر 2,41,900 ہیکٹرپر محیط جگتیال ضلع کا قیام عمل میں آیا اس میں 22.21 فیصد یعنی 53,734.79 ہیکٹر اراضی جنگلات کی اراضی83 بلاک میں ہونے کا عہدیداران نے بتایا۔