کسانوں کو صرف اشتہارات میں یاد کرنا حکومت کا کام

,

   

نئی دہلی ۔9اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی وڈرا نے حکومت اترپردیش کو کسانوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر آج سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ یوگی آدتیہ ناتھ کی بی جے پی حکومت کوصرف اپنی تشہیراور اشتہارات میں کسانوں کو یاد رکھتی ہے ۔ مہوبا اور حمیر پور میں قرض سے پریشان دو کسانوں کی خودکشی کے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے حکومت اترپردیش کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر ہندی میں لکھا کہ ’’ یو پی حکومت آئے دن کسانوں کو ہراساں کرنے نئے طریقے نکال رہی ہے ‘‘ ۔ اور قرض معافی کے نام پرانہیں دھوکہ دے رہی ہے ۔ برقی بل کے نام پر کسانوںکو جیل بھیجا جارہا ہے ‘‘ ۔