کسانوں کی حمایت میں احتجاج کے پیش نظر انڈین ہائی کمیشن کے دفتر کے باہرلندن پولیس کی بھاری جمعیت

,

   

لندن۔نئے زراعی قانون کے خلاف احتجاج کررہے ہندوستانی کسانوں کی حمایت میں اتوارکے روز انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کررہے مظاہرین سے ہائی کمیشن کی عمارت کوتحفظ فراہم کرنے کے مقصد سے لندن پولیس کی بھار ی جمعیت موقع پرمتعین کرد ی گئی تھی۔

احتجاج مخالف ہندوستان او رموافق کسان نعرے لگارہے تھے

YouTube video

کسانوں کی جانب سے تین زراعی قوانین کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے۔ایک دن قبل برطانیہ کے 36مختلف پارٹیوں کے ارکین پارلیمنٹ جس میں ہندوستانی نژاد اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے دیگر نمائندے شامل ہیں نے برطانیہ کے خارجی سکریٹری ڈومانک راب کے نام تحریر روانہ کرتے ہوئے استفسار کیاہے کہ کسانوں کے احتجاج کے مسلئے کوحکومت ہند کے سامنے اٹھائیں۔

لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ تنمن جیت دیسائی کے اشتراک سے مذکورہ لیٹر میں راب سے فوری ملاقات اور خارجی دفتر سے تازہ نمائندگی کے ذریعہ ہندوستان سے فوری بات کرنے کی گوہار لگائی گئی ہے‘ جس میں خارجی سکریٹری ہرش وردھن شرنگالاکا حالیہ لندن دورہ بھی شامل ہیں