کسانوں کے ساتھ بی جے پی حکومت کا سوتیلا سلوک :اکھلیش

   

لکھنؤ:سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت لگاتار کسانوں کو نظر انداز کررہی ہے اور اس نے سماج وادی حکومت کے دوران کسانوں کے مفاد میں کئے کاموں کو روک دیا۔ منڈیوں کا کام پورا نہیں کرنے دیا۔ کسانوں سے جڑی اسکیمات کو بجٹ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ سماج وادی حکومت ایکسپریس وے کے کنارے منڈیو ں کی تعمیر کرارہی تھی جس سے کسانوں کو ان کی فصل کی اچھی قیمت ملتی لیکن بی جے پی حکومت نے انتقامی جذبے کی وجہ سے کام پورا نہیں ہونے دیا۔یادو نے کہا کہ ان کی پارٹی نے کاؤ ملک پلانٹ لگوایا تھا لیکن بی جے پی نے اپنی منفی سیاست کو ظاہر کردیا۔
کاؤ ملک پلانٹ کا کام پورا ہونے سے ہزار دودھ والے کسانوں کو فائدہ ملتا اور لاکھوں بچوں کو صحیح غذ ملتی۔ گائے کے قبیل کے مویشیوں کا احترام سماج وادی حکومت میں ہوا۔ بی جے پی حکومت میں تو گایوں کی حالت خستہ ہے ۔ سرکاری گئو شالاؤں میں گایوں کو چارہ۔پانی تک نہیں مل رہا ہے ۔ ٹھنڈ میں گائیں مررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں گیہوں، دھان سمیت آلو، گنا سبھی فصلوں کے کسان نظر اندازی کا شکار ہیں۔ صنعت کاروں اور دھنہ سیٹوں کی پروردہ بی جے پی حکومت کو کسانوں کا درد دکھ دکھائی اور سنائی نہیں دیتا ہے ۔ ریاست میں گذشتہ دنوں گیہوں، چنا، سرسوں کسانوں کو ڈی اے پی کھاد کی بھاری کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈی اے پی کھاد کے لئے کئی اضلاع میں کسانوں کو شدید جدوجہد کرنا پڑا۔ کھاد کے بدلے لاٹھیاں ملیں۔