حیدرآباد : کشائی گوڑہ کے علاقہ میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی جہاں شادی کے ایک مکان کو لوٹ لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سینک پوری کالونی کے ساکن نرسمہا ریڈی کے مکان سے کروڑہا روپئے کے زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا گیا۔ ریڈی کے فرزند کی شادی طے ہوئی تھی اور تمام رشتہ دار ان کے مکان پہونچ گئے تھے اور کل شادی کے لئے تمام افراد شرڈی مندر روانہ ہوئیتھے کہ مکان میں اتوار کی رات سرقہ کی واردات پیش آئی۔ سونے چاندی کے زیورات اور نقد رقم کو لوٹ لیا گیا جن کی مالیت تقریباً تین کروڑ بتائی گئی۔ مسروقہ زیورات میں ان رشتہ داروں کے زیورات بھی موجود تھے جو ریڈی کے فرزند کی شادی میں شرکت کے لئے آئے تھے۔ پولیس کو گھر کے چوکیدار پر شک ہے جو مفرور بتایا گیا۔ ریڈی کے مکان سے دو کیلو میٹر دور ریڈی کی ایک اسکوٹی موٹر سیکل برآمد ہوئی جو سمجھا جاتا ہے کہ چوکیدار لے کر فرار ہوا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔